Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والی چار رکنی ٹولی گرفتار

توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والی چار رکنی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /4 ستمبر (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر عوام کو ٹھگنے والے چار رکنی دھوکہ  بازوں کی ٹولی کو ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے گرفتار کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈی سی پی ٹاسک فورس این کوٹی ریڈی نے بتایا کہ 21 سالہ شیخ انور عرف انیل اپنے ساتھیوں 32 سالہ شیام سریش پوار ، شیخ سلیم عرف کٹو ، گل محمد تمام متوطن پینٹر کالونی بانسواڑہ نظام آباد راہ چلتے عوام کو نشانہ بناکر مخصوص افراد کو یہ ظاہر کرتے کہ وہ ایک بڑے تاجر کے ملازم ہیں اور اس کے مالک کو اولاد ہونے پر ساڑیاں اور قیمتی اشیاء بانٹنے والا ہے اور وہ اس سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیتے ۔ مذکورہ ٹولی بالخصوص خواتین کو یہ مشورہ دیا کرتی تھی کہ ساڑیاں اور دیگر اشیاء حاصل کرنے کیلئے گلے میں موجود طلائی زیورات اتارکر اپنے بیاگ میں رکھ لیں تاکہ وہ غریب ظاہر کرسکے ۔ طلائی زیورات اتارنے کے دوران وہ خواتین کی توجہ ہٹاکر زیورات کا سرقہ کیا کرتے تھے اور بعد ازاں نقلی زیورات کو بیاگ میں رکھ دیا کرتے تھے ۔ واردات انجام دینے کے فوری بعد وہ وہاں سے فوری رفو چکر ہوجاتے ۔ ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم  نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 15 تولے طلائی زیورات اور چار موبائیل فون برآمد کرلئے ۔

TOPPOPULARRECENT