Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / توجہ ہٹاکر ٹرین پاسنجرس کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

توجہ ہٹاکر ٹرین پاسنجرس کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /21 جولائی (سیاست نیوز) توجہ ہٹاکر ریل پاسنجرس کو لوٹنے والی پانچ رکنی بین ریاستی دھوکہ بازوں کی ٹولی کو گوپالا پورم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس نارتھ زون بی سمتی نے بتایا کہ بہار اور دہلی سے تعلق رکھنے والے ہری اوم کمار ، اومیش مکھیا ، محمد فاروق شیخ ، انیل کمار ، پرم جیت کمار اور دیگر سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ریل پاسنجر جو ٹرین کے انتظار میں پلیٹ فارم پر موجود ہوتے ہیں انہیں ہری اوم کمار خود کو ریلوے عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے انہیں مدد کرنے کے بہانے تفصیلات حاصل کیا کرتا تھا اور بغیر ریزرویشن والے پاسنجرس کو ریزرویشن فراہم کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے انہیں ٹھگ لیا کرتا تھا ۔ مذکورہ دھوکے بازوں کی ٹولی نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن ، بنگلور ریلوے اسٹیشن ، دہلی ریلوے اسٹیشن اور ملک کے دیگر ریلوے اسٹیشنس پر کسی قسم کی دھوکے بازی میں ملوث ہوکر سینکڑوں ریلوے پاسنجرس کو دھوکہ دیا تھا ۔ گوپالا پورم پولیس نے دھوکے بازوں کے قبضے سے 22 ہزار روپئے نقد رقم ، 1400 سعودی ریال ، 8 موبائیل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرکے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT