Monday , July 24 2017
Home / جرائم و حادثات / توجہ ہٹاکر 3.5کیلو طلائی زیورات کا سرقہ

توجہ ہٹاکر 3.5کیلو طلائی زیورات کا سرقہ

جوہری کو نشانہ بنایا گیا ‘ خاتون کار سے بیاگ لے کر فرار
حیدرآباد 17 اپریل (سیاست نیوز) کوکٹ پلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں دھوکہ بازوں کی ایک ٹولی نے توجہ ہٹاکر شہر سے تعلق رکھنے والے ایک جیویلر سے ساڑھے تین کیلو وزنی طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا۔ پولیس کے بموجب بشیر باغ میں واقع جیویلرس کے پروپرائٹر ابھیشک اگروال نے کل اپنے ایک ملازم آشیش کے ہمراہ کار میں کاروبار کے سلسلہ میں کوکٹ پلی علاقہ پہونچ کر مختلف جیویلری شاپس سے کاروباری معاملت کی اور شام کے وقت وہ اپنی دکان واپس لوٹ رہے تھے کہ بعض افراد نے اُنھیں یہ اطلاع دی کہ اُن کی کار کا ٹائر پنکچر ہوچکا ہے۔ ابھیشک اگروال اپنے ملازم کے ہمراہ گاڑی سے اُتر کر کار کے ٹائر کا معائنہ کررہے تھے کہ ایک نامعلوم خاتون کار کا دروازہ کھول کر ساڑھے تین کیلو وزنی طلائی زیورات سے لدے بیاگ کا سرقہ کرکے فرار ہوگئی۔ جیویلر نے فوری کوکٹ پلی پولیس سے اِس سلسلہ میں شکایت درج کروائی اور پولیس فوری حرکت میں آکر علاقہ کے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا تجزیہ کیا جس میں پتہ لگا کہ ابھیشک اگروال کی کار کو ایک اور کار کوکٹ پلی علاقہ تک تعاقب کرتے ہوئے اُن کی توجہ ہٹانے کی غرض سے کار کا ٹائر پنکچر ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس نے اِس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT