Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / توجہ ہٹا کر موبائل فونس سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

توجہ ہٹا کر موبائل فونس سرقہ کرنے والی ٹولی گرفتار

مسروقہ مال کی نیپال میں فروختگی ، ڈی سی پی سنٹرل زون کملا سن ریڈی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ /11 اگست (سیاست نیوز)  توجہ ہٹاکر قیمتی موبائیل فونس کے سرقہ میں ملوث 5 رکنی بین ریاستی دھوکہ بازوں کی ٹولی کو سیف آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس سنٹرل زون مسٹر وی بی کملاسن ریڈی نے بتایا کہ دھوکہ بازوں کی ٹولی کا تعلق میرٹھ اترپردیش سے ہے اور اس ٹولی کا سرغنہ برا عرف گورا ہے جس نے کئی نوجوانوں کو توجہ ہٹاکر قیمتی موبائیل فون اور دیگر اشیاء کا سرقہ کرنے کی ٹریننگ دی تھی ۔ اس ٹولی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ محمد عمران قریشی ، 21 سالہ شاہ رخ بینادری پٹھان ، 21 سالہ فراز پٹھان ، 55 سالہ محمد نعیم اور 19 سالہ محمد انس قریشی افضل گنج میں واقع کم خرچ والے ہوٹلس میں کمرے کرایہ پر حاصل کرتے ہوئے خود کو بیانڈ باجے کی ٹیم کے ارکان ہونے کا دعویٰ کیا کرتے تھے تاکہ کسی بھی قسم کے شبہات سے بچا جاسکے ۔ مذکورہ دھوکے بازوں کی ٹولی مصروف ترین عوامی مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے قیمتی کاروں کی بھی نشاندہی کیا کرتے تھے اور ڈرائیور کی جانب سے قیمتی موبائیل فون ، ڈیش بورڈ پر رکھا ہوا دیکھ کر اسے نشانہ بنایا کرتے تھے ۔ مذکورہ دھوکے بازوں کی ٹولی قیمتی کاروں سے جاٹکراتے اور زخمی ہونے کا ڈھونگ رچتے ہوئے ڈرائیور سے بحث و تکرار میں الجھاکر اس ٹولی کے دیگر ارکان موبائیل فون اڑالیا کرتے تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضے سے قیمتی آئی فون 6S ، آئی فون 6S+ ، سیمسینگ J7 موبائیل فونس اور دیگر قیمتی اینڈرائیڈ فونس برآمد کرلیا ۔ تحقیقات میں پولیس کو اس بات کا پتہ لگا ہے کہ مسروقہ موبائیل فونس پڑوسی ملک نیپال میں فروخت کیا کرتے تھے تاکہ پولیس کی ٹرائیکنگ سے بچا جاسکے ۔ ڈی سی پی نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کے قبضے سے 65 قیمتی اسمارٹ فونس جن کی مالیت 25 لاکھ بتائی جاتی ہے برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT