Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تور خریدی مرکز بند کرنے پر، پرہار سنگھٹن اور شیوسینا کا زبردست احتجاج

تور خریدی مرکز بند کرنے پر، پرہار سنگھٹن اور شیوسینا کا زبردست احتجاج

پانچ گھنٹے راستہ روکو آندولن، رکن اسمبلی سبھاش سابنے کی مداخلت و تیقن
دیگلور ۔ 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت کی جانب سے مرکزی خریدوفروخت ’’نافیڈ‘‘ فیڈریشن کی جانب سے دیگلور کی بجائے کسانوں کی سہولت کیلئے موضع نرنگل بزرگ میں ’’تور‘‘ دال کی خریدی مرکز قائم کیا گیا تھا۔ 15 تا20  ہزار کنٹل کے منجملہ حکومت نے کسانوں سے صرف 5 ہزار کنٹل ہی مال خریدا تھا جبکہ دھاندلیوں کے ذریعہ تاجروں کا مال خریدنے کی اطلاع ملتے ہی تعلقہ صدر پرہار سنگھٹن بالاجی پٹیل، ڈھونسی کر اپنے کارکنان کے ساتھ نرنگل خریدی مرکز پہنچ کر احتجاج شروع کردیا جبکہ شیوسینا کے تعلقہ صدر مسٹر مہیش پٹیل بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ مرکز پر پہنچ گئے اور مسٹر روہیت سابنے کی سرکردگی میں راستہ روکو احتجاج کیا۔ اس دوران کوئی تشدد پھوٹ نہ پڑے اطلاع ملتے ہی شیوسینا کے ایم ایل اے حلقہ دیگلور نے اپنا ممبئی دورہ منسوخ کرکے عہدیداران مجاز کے ساتھ نرنگل سنٹر کو ویزٹ دی اور تور کی کاشت کرنے والے کسانوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ان کی پریشانیوں اور شکایتوں کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جبکہ صرف دیگلور کیلئے کلکتہ (بنگال) سے خصوصی طور پر تھیلے (باردانہ) حکومت نے فراہم کیا تھا لیکن فافیڈ اور نرنگل سیوا کوآپٹ کریڈیٹ کسان سوسائٹی کی ملی بھگت سے ان تھیلوں میں تاجرین کا مال خرید لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے پرہار سنگھٹنا اور شیوسینا کارکنان نے تحریری میمورنڈم ڈپٹی کلکٹر دیگلور کو دیا ہے۔ مسٹر سبھاش سابنے ایم ایل اے دیگلور نے فی الفور تور خریدی مرکزی سنٹر نرنگل کو ویزیٹ دی۔ اس موقع پر ایس ڈی او مسٹر وٹھل راؤ کولی (دیگلور) تحصیلدار مہادیو کیرولے، نائب تحصیلدار واسودیو جوشی، چوہان، انچارج پولیس انسپکٹر مسٹر گیتے، شیوسینا کے مسٹر اودھوت بھارتی، یواسینا ضلع ناندیڑ کے نائب صدر سنتوش جوشی، موجود تھے۔ اس احتجاج کے دوران مشتعل کسانوں نے خریدی مرکز کی مسدودی پر دفتر تحصیل کی جیپ کی ہوا چھوڑ دی اور آگ زنی کی کوشش کی جبکہ تور کی تاجرین کی خریدی مال کے تھیلوں کو بھی آگ لگا کر احتجاج درج کروایا۔ تاہم آگ فرو عملہ، پولیس نے آگ پر فوری قابو پالیا جس کے باعث بڑا حادثہ ٹل گیا۔ ایم ایل اے مسٹر سابنے نے مقامی عہدیدارو کو ضروری ہدایات دی۔

نارائن پیٹ ڈیویژن میں زبردشت بارش، تخم ریزی کیلئے زرعی سرگرمیوں کا آغاز
نارائن پیٹ ۔ 7 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ڈیویژن مستقر و اطراف و اکناف واقع منڈلوں میں کل رات گرج و چمک کے ساتھ زبردست بارش سے گرمی کی شدت میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ہے۔ موسم باراں اور مانسون کی ریاست میں داخل ہونے سے پہلے ہوئی اس پہلی اور اچانک بارش سے جہاں کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے، وہیں اپنی اپنی زمینوں میں تخم ریزی کیلئے زرعی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔ بارش سے موسم میں اچانک خوشگوار تبدیلی سے روزہ داروںکو بھی گرمی کی شدت سے نجات ملی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید چند دنوں تک روزانہ سرشام بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ اس سال گذشتہ کی بہ نسبت اچھی بارش کی بھی پیش قیاسیاں کی جارہی ہیں۔ ان پیش قیاسیوں سے کسانوں میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے۔ حالیہ بارش سے نارائن پیٹ ٹاؤن کی تمام سڑکیں جو انتہائی خستہ حالت میں ہیں، جابجا پانی کے رک جانے سے جھیل کا منظر پیش کررہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT