Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / تور دال 135 روپئے فی کیلو، مرکز کی 10 روپئے سبسیڈی

تور دال 135 روپئے فی کیلو، مرکز کی 10 روپئے سبسیڈی

نئی دہلی ۔ 26 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے عوام کو قابل دسترس قیمت پر تور دال کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے برآمد شدہ تور دال پر ریاستوں کو فی کیلو 10 روپئے سبسیڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ادارہ ایم ایم ٹی سی نے 5000 ٹن تور دال کی درآمد کے لئے ٹنڈر جاری کئے ہیں تاکہ اندرون ملک اس دال کی سربراہی میں اضافہ کے ساتھ قیمتوں پر کنٹرول کیا جاسکے۔ وزارت زراعت کے ایڈیشنل سکریٹری اویناش سریواستوا نے کہا کہ ’’تور دال 77 روپئے فی کیلو کی قیمت پر درآمد کی جارہی ہے اور مرکز میں ریاستوں کو 10 روپئے سبسیڈی کے ساتھ 67 روپئے فی کیلو تور دال سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔ ملک کے ریٹیل بازار میں فی الحال تور دال 135 روپئے فی کیلو فروخت ہورہی ہے۔ سریواستوا نے کہا کہ سماج کے کمزور طبقات میں ریاستوں کی جانب سے درآمد شدہ اڑید دال تقسیم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’درآمد کی جانے والی تور دال یکم ؍ ستمبر سے ہندوستان پہنچے گی اور 15 ستمبر تک 5000 ٹن تور دال ملک پہنچ جائے گی‘‘۔ مرکزی حکومت 86 روپئے فی کیلو کی قیمت پر 5000 ٹن اڑید دال درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ملک میں اڑید دال کی قیمت فی الحال 108 روپئے فی کیلو ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیمتوں پر استحکام برقرار رکھنے کے فنڈس سے مرکز کی جانب سے ان دونوں دالوں کی سبسیڈی پر 81 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں۔ دالوں کی پیداوار میں 2.5 ملین ٹن کی کمی کا اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT