Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / توسیع بجٹ کی توجہ و ترجیحات کی عکاس ہوگی : مودی

توسیع بجٹ کی توجہ و ترجیحات کی عکاس ہوگی : مودی

نئی دہلی 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کا آج یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ ان کی کابینہ میں کل ہونے والی توسیع بجٹ کی توجہ اور ترجیحات کی عکاس ہوگی ۔ مودی نے یہاں صحافیوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور مختلف مسائل بشمول ڈھاکہ میں ہوئے قتل عام پر اظہار خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ساری دنیا کو دہشت گردی کے خلاف مقابلہ کیلئے متحدہونا چاہئے ۔ بات چیت کے دوران انہوں نے کل اپنی کابینہ میں ہونے والی توسیع کے تعلق سے اظہار خیال کیا اور کہا کہ یہ توسیع در اصل بجٹ کی توجہ اور ترجیحات کی عکاس ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ چار نکاتی ایجنڈہ میں در اصل فائیلوں کی جلد یکسوئی ‘ کاروبار میں آسانی ‘ کابینی نوٹ کو قطعیت دینے کے وقت میں کمی وغیرہ شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ہندوستان میں معاشی ارتقا سے روزگار کے مواقع کم ہونگے ۔ اصل توجہ ریٹیل شعبہ میں زیادہ ملازمتیں فراہم کرنے پر مرکوز کی جائیگی ۔ اس سلسلہ میں مثالی قانون منظور کرلیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT