Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / توفیق خاں کی فلم ’ ٹائیگر سلطان ‘ کی کامیابی کیلئے تمام فنکاروں کی تمنائیں

توفیق خاں کی فلم ’ ٹائیگر سلطان ‘ کی کامیابی کیلئے تمام فنکاروں کی تمنائیں

آڈیو ریلیز تقریب کا انعقاد ، حیدرآبادی فلمی تاریخ کا یادگار اور شاندار جشن
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( ایم اے سلام ) : مینار فلم پروڈکشن کے بیانر پر بنائی گئی ایکٹر پروڈیوسر توفیق خان کی فلم ’ ٹائیگر سلطان ‘ ایک مکمل صاف ستھری کامیڈی ایکشن رومانٹک اور نوجوان نسل کو ایک پیغام دینے والی فلم ہے جسے شائقین فلم دیکھ کر بالی ووڈ فلم کا احساس کریں گے ۔ یہ بات آج یہاں اس فلم کی آڈیو ریلیز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان ٹی آر ایس قائد و ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کے فرزند مسٹر محمد اعظم علی خرم نے بتائی ۔ انہوں نے حیدرآبادی عوام سے خواہش کی کہ اس فلم کو کامیابی دلانے کے لیے کم از کم 100 دن کی نمائش کی تکمیل کا موقع دیں ، فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے توفیق خان نے کہا کہ فلم کے معیار کو ملحوظ رکھتے ہوئے انہوں نے اس پر زبردست بجٹ لگایا ہے تاکہ شائقین اسے بار بار دیکھ سکیں ۔ فلم کی تکمیل کے دوران انہیں کافی مسائل بھی درپیش رہے لیکن انہوں نے اس کی پرواہ نہیں کی ۔ شالیمار ویڈیو کمپنی کے مالک جناب اشرف نے فلم بینیوں سے خواہش کی ہے کہ وہ سنیما گھروں کا رخ کریں اور ٹائیگر سلطان کو دیکھیں اور اسے کامیاب بنائیں ۔ یہ فلم ڈرگس مافیا اور اسٹریٹ فائٹ کے علاوہ کئی ایک دلچسپاں لے کر 5 اگست کو دونوں شہروں کے تمام سنیما تھیٹرس میں ریلیز ہورہی ہے ۔ آڈیو ریلیز تقریب کا یہ ایوینٹ حیدرآبادی فلمی تاریخ کا یادگار اور شاندار جشن اس وقت بن گیا جب حیدرآبادی فلموں کے تمام فنکاروں نے اسٹیج پر فلم کو دیکھنے کی عوام سے خواہش کی ۔ فلم میں جہاں توفیق خان نے ٹائیگر سلطان کا کردار ادا کیا ہے وہیں دیگر فنکاروں میں انوکرتی شرما ، اکبر بن تبر ، عزیز ناصر ، مست علی ، اسماعیل بھائی ، الطاف حیدر وغیرہ نے مختلف لیکن دلچسپ کردار نبھائے ہیں ، فلم کو سنجے پنجابی نے ڈائرکٹ کیا جبکہ کہانی و منظر نامہ سلمان حیدر نے لکھا ہے ۔ گیت خالد حمید کے ہیں ۔ موسیقی ستیہ کیشپ نے دی ہے ۔ ایڈیٹنگ بابی نے کی ہے ۔ ٹائیگر سلطان کی اس آڈیو ریلیز تقریب کو گلو دادا ، عزیز ناصر ، بھاونا ، زرین علی ، اکبر بن تبر ، الطاف حیدر ، اشرف بھائی ، سراج بھائی ، احمد جانی ( جانی بھائی ) ، چیرمین مینار گروپ آف انڈسٹریز ، فیروز خاں ، عزیز رضوان ، بیگ شاہ ، ارشد نواب ، سلیم چوک ، اوم بھائی جنیت بھائی ، رمنا بھائی ، اقبال خان ، کے بی جانی ، معین جان ، شہباز خا ں، ترون بھائی ، کشور بھائی نے بھی مخاطب کیا ۔ واضح ہو کہ ایک تھا سردار کی کامیابی کے بعد توفیق خان کی بطور ایکٹر و پروڈیوسر ٹائیگر سلطان دوسری فلم ہے جس کی کامیابی کے لیے تمام فنکاروں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ آڈیو کی ریلیز کے بعد کلچرل پروگرام بھی پیش کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT