Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / توگاڑیہ ملک گیر امتناع ذبیحہ گاؤ قانون کے خواہاں

توگاڑیہ ملک گیر امتناع ذبیحہ گاؤ قانون کے خواہاں

جمشید پور ۔ /14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وشواہندو پریشد کے پروین توگاڑیہ نے آج کہا کہ ذبیحہ گاؤ پر ملک گیر سطح پر امتناع عائد کردینا چاہئیے ۔ ناکامی کی صورت میں گاؤ رکھشکوں کے ذبیحہ گاؤ کی صورت میں زدوکوب کے واقعات میں اضافہ ہوگا ۔ الور کے حالیہ واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہار کے ضلع کشن گنج سے پڑوسی ملک کو گائے کی اسمگلنگ کا ویڈیو فلم موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معیاری تعلیم ، صحت اور روزگار جیسے مسائل کی یکسوئی ہی ایسے مسائل کا حل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT