Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / توگاڑیہ کا دورہ حیدآباد سیکیورٹی وجوہات پر منسوخ

توگاڑیہ کا دورہ حیدآباد سیکیورٹی وجوہات پر منسوخ

گاؤرکھشکوں کی تائید و مخالفت میں وزیراعظم مودی سے جاری تنازعہ اصل وجہ
حیدرآباد ۔ 15اگست ( پی ٹی آئی) وشوا ہندو پریشد ( وی ایچ پی ) کے لیڈر پراوین توگاڑیہ کا ’’ اکھنڈ بھارت دیوس ‘‘ کے ضمن میں دورہ حیدرآباد اورجلسہ عام سے خطاب ’’ سیکورٹی وجوہات ‘‘ کے سبب منسوخ کردیا گیا ۔ وی ایچ پی تلنگانہ یونٹ کے صدر راما  راجو نے کہا کہ ’’ توگاڑیہ کا مقررہ جلسہ عام اور رواں کرشنا پشکرالو میں حصہ لینے کا پروگرام تھا لیکن سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر ان کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے ۔ راجو نے کہا کہ توگاڑیہ دہلی سے حیدرآباد پہنچنے والے تھی لیکن دورہ کی منسوخی کے باوجود مقررہ اکھنڈ بھارت دیوس پروگرام کے مطابق منعقد کیا گیا ۔ سیکورٹی وجوہات کے بارے میں ایک واضح سوال پر راجو نے جواب دیا کہ گاؤ رکھشکوں کے خلاف وزیراعظم نریندر مودی کے ریمارکس پر توگاڑیہ نے سخت اعتراض کیا تھا ۔ مودی نے گاؤ رکھشکوں کو ’’ سماج دشمن ‘‘ قرار دیا تھا اور توگاڑیہ نے مودی کے ریمارکس کو ہندؤں اور گاؤ رکھشکوں کی توہین قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا کہ گاؤ رکھشکوں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے مودی کی طرف سے ریاستوں کو دی گئی ہدایات دراصل نسلی بنیاد پر گاؤ رکھشکوں کی فہرست کی تیاری کے مترادف ہے جس سے نہ صرف ’’ گاؤ ماتا ‘‘ بلکہ سارے ہندوؤں کی توہین ہوئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT