Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / توہم پرستی نے ایک شخص کی جان لے لی

توہم پرستی نے ایک شخص کی جان لے لی

کیرا میری منڈل میں کالا جادو کے شبہ میں بہیمانہ واقعہ، مقدمہ درج

کیرامیری۔/8جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کیرا میری منڈل کے موضع چنوگوڑہ میں کالاجادو کرنے کا شبہ کرتے ہوئے ایک شخص کو زدوکوب کرکے قتل کردیا گیا۔ سرکل انسپکٹر وانکڑی ایس پرساد راؤ اور متوفی کی زوجہ ایوبائی کے مطابق کل شام کے اوقات میں چنوگوڑہ کا متوطن کڑمیتا جو سیگا کے مکان میں ایک زہریلا سانپ آگیا اور اس نے ایک مرغی کو کاٹ دیا جس کی وجہ مرغی فوت ہوگئی۔ مکان مالک کی سانپ پر نظر پڑتے ہی اس نے سانپ کو ختم کردیا اور مرغی اور سانپ کو بازو کھیت میں لے جاکر دفنانے کی کوشش کررہا تھا کہ گاؤں کے ایک شخص نے دیکھ لیا اور دوسرے لوگوں کو اس کی اطلاع دی جس پر لوگ اس پر کالا جادو کرنے کا شبہ کرتے ہوئے اس کے مکان پر پہنچ گئے تب وہ شخص ایک بورویل پر ہاتھ پیر دھورہا تھا جس پر وہ لوگ کسی بھی قسم کی تفتیش کئے بغیر اس پر برس گئے اور اس شخص کو زدو کوب کرکے قتل کردیا۔ اطلاع پاکر سرکل انسپکٹر ایس پرساد اور کیرامیری کے انچارج سب انسپکٹر آج صبح کے اوقات میں جائے واردات پہنچ گئے اور قتل کا ایک مقدمہ درج کرکے مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جس پر مقامی عوام نے کہا کہ کل اس گاؤں میں ( موستور ودرو ) نام کا ایک تہوار منایا گیا جس میں اس مذہب کے رسم ورواج کے مطابق گاؤں کے سب لوگ ایک ہی مقام پر  جمع ہونا ہوتا ہے اور کسی کے بھی مکان میں باؤلی یا بورویل اور ندی سے پانی بھی لانا منع ہوتا ہے لیکن یہ شخص اس کے اصولوں کے برعکس ان کے پروگرام میں بھی موجود نہیں تھا اور بورویل پر پانی بھی لینے گیا تھا جس پر مقامی عوام نے سانپ اور مرغی کو حتم کرکے اس کے ذریعہ کالا جادو کرنے کا شبہ کرتے ہوئے اس کو قتل کردیا تھا ۔ تفصیل حاصل کرنے کے بعد سرکل انسپکٹر وانکڑی نے چنو گوڑہ کے ملزم افراد پر قتل کا مقدمہ درج کرکے نعش کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا۔ متوفی کی بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔

منتخب طلباء کو اقامتی اسکول میں داخلہ لینے کا مشورہ
کاغذ نگر۔/8جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر میناریٹی اقامتی اسکول پرنسپال جناب کونڈیا کی اطلاع کے بموجب کاغذ نگر میں منظور کئے گئے میناریٹی اقامتی اسکول کیلئے جملہ 222 طلباء کو قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے اور جو بھی قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب کئے گئے 222 لڑکوں کو 10جون کے اندرون گنارم میناریٹی اقامتی اسکول میںاسکول کے اوقات میں داخلہ لینے والدین کے ساتھ انکم سرٹیفکیٹ ، آدھار کارڈ، ٹی سی اور کاسٹ سرٹیفکیٹ اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ہمراہ اندرون دو دن بچوں کو داخلہ لینے کا مشورہ دیا گیا۔ بعد میں آنے والے لڑکوں کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT