Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / توہم پرستی کے خلاف شعور بیداری پروگرام

توہم پرستی کے خلاف شعور بیداری پروگرام

کوڑنگل ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دولت آباد منڈل کے تحت واقع موضع کدریملہ کے نواح میں سنگائے پلی مقام پر مسٹر روی کانت راؤ سب انسپکٹر پولیس کی زیرنگرانی ضعیف الاعتقادی، توہم پرستی جیسی خرافات اور کمسنی کی شادیاں کے خلاف عوام میں شعور بیداری کیلئے بڑے پیمانے پر جلسہ عام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اطراف و اکناف دیہاتوں کے مرد و خواتین حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر موصوف نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنترمنتر، جادوٹونا اور عملیات وغیرہ پر اعتقاد نہ رکھیں۔ یہ محض توہمات پرستی ہے۔ مذکورہ باتوں کا سہارا لے کر عامل لوگ معصوم لوگوں سے بالخصوص خواتین سے ہزاروں روپئے بٹور لیتے ہیں۔ علاوہ ازیں کمسنی کی شادیوں سے پہنچنے والے نقصانات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ 18 سال مکمل ہونے پر ہی لڑکیوں کی شادیاں رچائی جائیں۔ کمسنی میں شادی کرنے سے ماں اور بچہ پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بعض عامل لوگ شیاطین اور بھوتوں کی موجودگی ظاہر کرتے ہوئے دیہاتوں کا گشت کرتے ہوئے معصوم لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ ایسے مشتبہ لوگ نظر آئیں تو فوری پولیس کو مطلع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس پروگرام میں عملہ کے ارکان ارون، راما کرشنا، انجینیلو اور پرشانت وغیرہ نے حصہ لیا۔

مسافرین و غرباء کیلئے
سحر کا مفت انتظام
کوڑنگل ۔ 15 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماہ رمضان المبارک کے مبارک و مسعود موقع پر حسب سابق اس سال بھی جناب حبیب زین مالک ہوٹل یادگیر روڈ نزد بس اسٹانڈ نے اپنی ہوٹل میں روزہ داروں کی سہولت کی خاطر مکمل ایک ماہ کیلئے مفت سحر کا انتظام کیا ہے جس کا آغاز یکم ؍ رمضان سے ہوچکا ہے۔ تنہا، مقیم ،ملازمین سرکار کے علاوہ مستحق حضرات کیلئے سحر کا مفت معقول انتظام کیا گیا ہے۔ جناب زین نے مذکورہ بالا حضرات سے پرخلوص گذارش کی ہیکہ کثیر تعداد میں حاضر ہوکر موصوف کو ممنون و مشکور ہونے کا موقع عنایت فرمائیں۔

TOPPOPULARRECENT