Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / توہین رسالتؐ مقدمہ : جکارتہ کے عیسائی گورنر کے خلاف تحقیقات

توہین رسالتؐ مقدمہ : جکارتہ کے عیسائی گورنر کے خلاف تحقیقات

جکارتہ۔16نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کی پولیس نے توہین رسالت کے الزام میں چینی نژاد جکارتہ کے عیسائی گورنر کو مشتبہ ملزم قرار دے کر ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔انڈونیشیا کے جرائم کی تفتیش کے محکمہ کے سربراہ آری ڈونو سکماتو نے بتایا کہ جکارتہ کے گورنر بسوکی  جاھاجا پروناما کو تحقیقات کے دوران ملک نہیں چھوڑنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اگرچہ کوئی بیان نہیں لیا گیا ہے لیکن زیادہ تر لوگوں کی رائے ہے کہ معاملے کا تصفیہ عدالت میں ہونا چاہئے ۔شدت پسند مسلمانوں کی تنظیموں نے مبینہ طور پر قرآن کی توہین کئے جانے پر جکارتہ کے گورنرکے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے ۔اطلاع کے مطابق مسلم گروپوں کی شکایت پر پولس نے توہین رسالت کے مقدمہ میں ملزم جکارتہ کے گورنر کے خلاف تفتیش شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے ملک چھوڑ نے پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT