Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / توہین عدالت کے مرتکب دو صحافیوں پر جرمانہ

توہین عدالت کے مرتکب دو صحافیوں پر جرمانہ

ڈھاکہ 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے بنگالی زبان کے ایک اہم روزنامہ کے دو صحافیوں کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیا ہے کیوں کہ انھوں نے 1971 ء کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کے مرتکب ایک ایسے شخص کے بارے میں مضامین شائع کئے تھے جسے سزائے موت دی گئی ہے۔ عدالت نے اخبار کے ایڈیٹر عتیق اللہ خان مسعود اور ایگزیکٹیو ایڈیٹر سودیش رائے کو سزائے موت پانے والے صلاح الدین قادر چودھری کے بارے میں مضامین شائع کئے تھے۔ اٹارنی جنرل محبوب عالم نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دونوں صحافی توہین عدالت کے مرتکب پائے گئے۔ اُنھیں اس وقت تک عدالت سے جانے کی اجازت نہیں دی گئی جب تک عدالتی کارروائی برخاست نہیں ہوتی۔

TOPPOPULARRECENT