Saturday , March 25 2017
Home / ہندوستان / تپ دق کے خلاف بیداری مہم

تپ دق کے خلاف بیداری مہم

امیتابھ بچن کو امریکی ایوارڈ کی پیشکشی
ممبئی۔9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن کو خطرناک مرض تپ دق (ٹی بی) پر ہند۔امریکی تعلقات میں ان کی خدمات کے اعتراف میں امریکی سفارتخانہ نے اعزاز پیش کیا۔ امریکی سفیر برائے ہند رچرڈ ورما نے 8 جنوری کو منعقدہ ایک تقریب میں 74 سالہ اداکار کو یہ ایوارڈ پیش کیا جو کہ سابق میں ٹی بی سے متاثرہ اور اب اس مرض کی روک تھام میں برانڈ ایمباسیڈر کی حیثیت سے سرگرم ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ پر مذکورہ تقریب کی تصاویر پوسٹ کردیں جس میں فلمی اداکار اور امریکی سفیر خطرناک مرض کے خلاف شعور بیداری کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ رچرڈ ورما سے پہلی مرتبہ بات چیت کا تذکرہ کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے بتایا کہ وہ 2015ء سے رابطہ میں ہیں جب انہیں پدم بھوشن ایوارڈ عطا کیا گیا تھا ایک ہفتہ میں امریکی سفیر نے ایک مکتوب میں ٹی بی کے خلاف پیداواری مہم میں شامل ہونے خواہش کی جس پر میں نے آمادگی ظاہر کی تھی۔ مشہور فلم پنک کے اداکار نے بتایا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ عالمگیر سطح پر ہندوستان میں سب سے زیادہ ٹی بی کے مریض پائے جاتے ہیں۔ ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی، کے ایام کا تذکرہ کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے بتایا کہ وقت وہ، شدید پیٹھ کے درد میں مبتلا تھے اور روزانہ 8 تا 10 دردکش گولیاں استعمال کرتے تھے۔ سال 2002ء میں طبی تشخیص کروانے پر پتہ چلا کہ میں بھی ٹی بی سے متاثر ہوں لہٰذا میں اس مرض کی روک تھام کے لیے نیک کام میں شامل ہوگیا ہوں۔ امریکی سفیر رچرڈ ورما نے بتایا کہ ہندوستان میں گزشتہ 20 سال سے تپ دق کے خلاف بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور تقریباً 15 ملین ہندوستانیوں کی طبی تشخیص کرتے ہوئے ان کی جان بچائی گئی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT