Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / تکثیریت پر پاکستانی لیکچر کی ضرورت نہیں ، ہندوستان کا ردعمل

تکثیریت پر پاکستانی لیکچر کی ضرورت نہیں ، ہندوستان کا ردعمل

نئی دہلی۔ 13 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہندوستان کو تکثیریت پر ’’لیکچر‘‘ دیا ہے۔ حالانکہ ہند۔پاک تعلقات کی بہتری کی بنیادی ضرورت دہشت گردی پر عمل آوری نہ کرنا ہے۔ ہندوستان کا یہ ردعمل اس وقت منظر عام پر آیا جبکہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہاکہ اسے نامور پاکستانی شخصیتوں کے دورۂ ہند کے موقع پر تقریبات میں خلل اندازی پر فکرمندی ہے۔ اس نے غلام علی کے غزل کے پروگرام کی تنسیخ اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی کتاب کے رسم اجراء میں خلل اندازی کا تذکرہ کیا۔ اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہندوستان نے کہا کہ ہندوستان کو پاکستان سے تکثیریت کے موضوع پر لیکچر کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستانی قائدین علحدگی پسند کشمیری قائدین سے ملاقات کرتے ہیں اور ہندوستان میں دہشت گرد سرگرمیوں کیلئے تنظیموں کی سرپرستی کرتے ہیں۔ ہندوستان کو اب بھی مشیران قومی سلامتی کی سطح کے مذاکرات سے دلچسپی ہے۔

TOPPOPULARRECENT