Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / تھائی لینڈ اور فلپائن فوجی تعلقات مضبوط کرنے پر متفق

تھائی لینڈ اور فلپائن فوجی تعلقات مضبوط کرنے پر متفق

بینکاک۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی جنٹا حکومت اور فلپائن کے صدر روڈریگو دتیرتے نے سرحد پار غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ سمیت مختلف جرائم پر روک لگانے کے لئے فوجی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق ظاہر کیا ہے ۔مسٹر دتیرتے کو اپنے ملک میں منشیات کی ہو نے والی اسمگلنگ پر روک لگانے کے لئے چلائی گئی مہم کے کامیاب نہ ہونے کے سلسلے میں تنقید جھیلنی پڑ رہی ہے جبکہ تھائی لینڈ کی جنٹا حکومت پر جمہوریت بحال کرنے کے لئے مغربی ممالک کا دباؤ ہے ۔ جنٹا حکومت تین سال پہلے ملک میں عدم استحکام کو ختم کرنے کے نام پر اقتدار میں آئی تھی۔تھائی وزیر اعظم پریوتھا چان-اوچا نے کہا، کہ سیکورٹی معاملات پر تھائی لینڈ اور فلپائن دونوں ملک ایک ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہیں کیونکہ دہشت گردی اور بین الاقوامی جرائم کے چیلنجوں سے نمٹنا ایک بڑا مشکل امر ہے ۔ مسٹر دتیرتے نے منشیات کے غیر قانونی کاروبار پر روک تھام کی مہم کو لے کر اپنی تشویش ظاہر کی۔

TOPPOPULARRECENT