Monday , October 23 2017
Home / دنیا / تھائی لینڈ میں سیاحوں کی اسکریننگ میں شدت

تھائی لینڈ میں سیاحوں کی اسکریننگ میں شدت

بنکاک۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ میں بیرونی ممالک سے آنے والے مسافرین و سیاحوں کی اسکریننگ میں شدت پیدا کردی گئی ہے خصوصی طور پر ملائشیا کے ساتھ اس کی سرحد پر موجود چیک پوائنٹس کو چوکس کردیا گیا ہے۔ یہ اقدامات پیرس میں ہوئے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بعد کئے گئے ہیں۔ ملک کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع جرنل پراویت وونگ سوان نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سرحدی علاقوں میں دولت اسلامیہ گروپس کے دہشت گردوں کی موجودگی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور مسلح افواج کو پہلے ہی سیکوریٹی میں اضافہ کی ہدایت دی جاچکی ہے۔ دوسری طرف بنکاک میں یوروپی سفارتخانوں پر میٹرو پولیٹن پولیس بیورو کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT