Friday , September 22 2017
Home / دنیا / تھائی لینڈ کی مفرور سابق وزیر اعظم دبئی پہنچ گئیں

تھائی لینڈ کی مفرور سابق وزیر اعظم دبئی پہنچ گئیں

بنکاک۔ 26اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی معزول وزیر اعظم ینگلک شناواترا اپنے خلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی ملک چھوڑ کر دبئی چلی گئیں ۔ شناوترا کے پارٹی اراکین نے آج یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے کل شناواترا (50) اربوں ڈالر کے چاول سبسڈی گھپلہ معاملے میں عدالت کے سامنے پیش نہیں ہو سکی تھیں۔ شناواترا کی پوا تھائی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم گزشتہ ہفتے سنگاپور ہوتے ہوئے دبئی چلی گئیں۔ خیال ر ہے کہ 2008ء میں بدعنوانی کے ایک معاملے میں جیل کی سزا سے بچنے کے لئے شناواترا کے بھائی تھاکسن شناواترا نے دبئی میں پناہ لی ہوئی ہے ۔تھائی لینڈ کی سیاست میں گزشتہ 15 برسوں سے غلبہ رکھنے والے خاندان سے تعلق رکھنے والی شناوترا پر چاول سبسڈی گھپلہ میں شامل ہونے کا الزام ہے ۔ 2014 میں فوج نے ان کی حکومت کا تختہ پلٹ دیا تھا اور اگر انہیں اس معاملے میں قصوروار پایا جاتا ہے تو کم از کم 10 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ شناخت خفیہ رکھے جانے کی شرط پر پارٹی کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ محترمہ شناواترا پہلے کمبوڈیا گئیں پھر وہاں سے سنگاپور ہوتے ہوئے دبئی چلی گئیں۔تھائی لینڈ کے ڈپٹی چیف جنرل شری وارا رنگسی براہاناکول نے کہا کہ پولیس کے پاس شناوترا کے ملک چھوڑکرجانے سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT