Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / تھائی لینڈ کے بادشاہ کا انتقال

تھائی لینڈ کے بادشاہ کا انتقال

واشنگٹن، 14 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر بارک اوباما نے تھائی لینڈ کے بادشاہ بُھمیبول ادُل یادیج کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر اوباما نے کہا وہ سب سے طویل مدت تک حکومت کرنے والے بادشاہ اور مقبول لیڈر تھے ۔ انہوں نے اپنے ملک کی ترقی اور تھائی لینڈ کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے بہت کام کیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے خاندان اور تھائی لینڈ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ بُھمیبول ادُل یادیج کو طویل ترین عرصے تک بادشاہ رہنے کا اعزاز حاصل رہا اور جنہوں نے 70 سال تک حکمرانی کی۔ ان کی رسم تاج پوشی 1946 میں ہوئی تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شاہی محل سے بُھمیبول کے انتقال کے اعلان کے بعد پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا، جہاں وہ استحکام کا ستون مانے جاتے تھے اور جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو کئی سیاسی مسائل و بحرانوں سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کیا۔88 سالہ بادشاہ کے انتقال پر آج سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT