Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / تھامس کپ بیڈمنٹن ‘ ہندوستان کو تھائی لینڈ کے خلاف 1 – 3 سے شکست

تھامس کپ بیڈمنٹن ‘ ہندوستان کو تھائی لینڈ کے خلاف 1 – 3 سے شکست

کنشن ( چین ) 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کے نوجوان شٹلر اجئے جئے رام کو تھامس کپ بیڈمینٹن ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں تھائی لینڈ کے خلاف 1 – 3 سے شکست ہوئی ہے ۔ عالمی سطح پر 21 ویں رینکنگ رکھنے والے جئے رام نے ابتداء میں تھائی لینڈ کے تانون سک سینسومبون سک کے خلاف میدان سنبھالا تھا تاہم انہیں 16 – 21, 21 – 12, 14 – 2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ یہ میچ 46 منٹ میں ختم ہوگیا ۔ اولمپک کیلئے کوالیفائی جوڑی مانو اٹری اور سمیت ریڈی بی کو بھی تھائی لینڈ کے بوڈن اسارا اور نپت فون پوانگ پواچ کے خلاف 17 – 21, 6 – 21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ مینس دوسرے سنگلز میں سائی پرانیت بی کو بھی تھائی لینڈ کے ہی کوسٹ فیٹ پراداب کے خلاف 21- 11, 21 – 16 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

لسٹ اے کرکٹ، مشرفی مرتضیٰ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ
فتح اللہ: 15 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرفی مرتضیٰ نے لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا بنگلہ دیشی ریکارڈ قائم کردیا ۔ شیخ جمال کلب کے خلاف میچ میں کالا بگن کریرا چکرا کی قیادت کرنے والے مشرفی نے صرف 51 گیندوں میں 104 رنز اسکور کرکے ٹیم کا جملہ اسکور 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 316 تک پہنچایا۔

TOPPOPULARRECENT