Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / تھانے میں تین ٹن بیف ضبط

تھانے میں تین ٹن بیف ضبط

تھانے۔  25 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے تھانے میں آج ایک گاڑی سے تقریبا تین ٹن مشتبہ بیف ضبط کیا گیا ۔ عہدیداروں نے بتایاکہ احمد نگر ضلع کے سنگم نر سے ایک ٹیمپو آ رہی تھی اور اس کے ساتھ چار جیپ گاڑیاں بھی تھیں ۔ کھری گاوں آکٹرائے پوسٹ پر دائیں بازو کے ارکان نے اس گاڑی کا پتہ چلایا اور پولیس کو اطلاع دی ۔ ان کے پاس سے تین ٹن بیف ضبط کیاگیا اور دو افراد بشمول ٹیمپو  ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT