Monday , August 21 2017
Home / ہندوستان / تھانے میں عمارت منہدم ہوجانے سے 9 افراد ہلاک

تھانے میں عمارت منہدم ہوجانے سے 9 افراد ہلاک

تھانے ( مہاراشٹرا ) ۔ 29 ۔ جولائی : (سیاست ڈاٹ کام ) : ضلع تھانے کے ٹھکر ولی میں ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہوجانے سے کم از کم 9 افراد ہلاک اور دیگر 10 شدید زخمی ہوگئے ۔ اس عمارت میں 20 خاندان قیام پذیر تھے ۔ موضع چھلوے میں 35 سال قبل یہ عمارت ’ ماتروچھایہ ‘ تعمیر کی گئی تھی جو کہ کل شب اچانک منہدم ہوگئی ۔ نیشنل ڈیساسٹر ریسپانس فورس NDRF فائر بریگیڈ اور شہری حکام نے راحت اور امداد کارروائی شروع کردی ہے ۔ تاہم اس علاقہ میں مسلسل بارش کے باعث امداد و بچاؤ مہم میں رکاوٹ درپیش ہے ۔ انہدام کے وقت عمارت میں 20 خاندان مقیم تھے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ملبہ میں مزید افراد پھنسے رہنے کا امکان ہے ۔ زخمیوں کو دو مبویلی کے ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ ضلع انچارج وزیر ایکناتھ شنڈے ، کلیان ایم پی سریکانت شنڈے ، کلکٹر اشوینی جوشی اور دیگر اعلیٰ عہدیدار امداد و راحت کے کاموں کی نگرانی کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT