Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / تھانے میں نوجوان کو پولیس افسر کی مارپیٹ

تھانے میں نوجوان کو پولیس افسر کی مارپیٹ

ممبئی۔ 28 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے پڑوسی ضلع تھانے میں ایک پولیس افسر کے ہاتھوں ایک نوجوان کی پٹائی اور اس کی خاتون دوست سے گالی گلوج کا ایک ویڈیو کلپ سوشیل میڈیا پر آگیا۔ اخلاقی پولیس کا تازہ ترین واقعہ پڑوسی ضلع تھانے کے الیاس نگر میں پیش آیا، جس کے ویڈیو کلپس گزشتہ روز سے سوشیل میڈیا سائیٹس پر گشت کررہے ہیں، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک کانسٹیبل کے ساتھ وہاں موجود ایک پولیس افسر ایک نوجوان سے مختلف سوالات پوچھنے کے بعد اس کو زدوکوب کررہا تھا۔ وردی پوش پولیس افسر اس موقع پر نوجوان کی خاتون دوست سے بھی ناشنا تین بات کی جب وہ (لڑکی) نوجوان کو چائے مداخلت کررہی تھی۔ یہ لڑکا، لڑکا ایک آٹو رکشا میں بیٹھے ہوئے تھے کہ پولیس افسران تک پہونچ گیا۔ تاہم یہ پتہ نہیں چل سکا کہ آیا کس نے یہ ویڈیو بتایا اور کب یہ واقعہ پیش آیا۔ رابطہ کرنے پر متعلقہ پولیس اسٹیشن نے کہا کہ ایسے کسی ویڈیو کی موجودگی کا انہیں کوئی علم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ماہِ اگست کے دوران پولیس نے برسرعام مخرب الاخلاق حرکات کے الزام کے تحت کئی ہوٹلوں اور ایک ساحلی علاقہ پر دھاوے کرتے ہوئے 13 جوڑوں اور دیگر 35 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔ اس کارروائی کی سوشیل میڈیا پر سخت مذمت کی گئی تھی اور پولیس پر اخلاقی نگرانی کا الزام عائد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT