Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / تھانے میں 12 لڑکیوں کو جسم فروشی کے کاروبار سے بچالیا گیا

تھانے میں 12 لڑکیوں کو جسم فروشی کے کاروبار سے بچالیا گیا

چار عورتیں گرفتار
تھانے ۔ 10 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) ضلع تھانے میں کلیان ریلوے اسٹیشن کے قریب پولیس دھاوے کے ذریعہ ان 12 لڑکیوں کو بچالیا گیا جنہیں جسم فروشی کے کاروبار میں زبردستی ملوث کیا گیا تھا ۔ تھانے کرائم برانچ کے انسداد انسانی اسمگلنگ شعبہ کے ایک سینئر پولیس انسپکٹر شکیل شیخ نے کہا کہ اس علاقہ میں قحبہ گری کے کاروبار کے بارے میں مقامی افراد کی شکایات پر پولیس نے کل رات 10 بجے ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک فٹ پاتھ پر دھاوا کیا اور جسم فروشی میں زبردستی ملوث کی گئی 12 عورتوں کو اس کاروبار سے چھٹکارہ دلایا گیا ۔ شکیل شیخ نے کہاکہ ان لڑکیوں کو جسم فروشی کیلئے مجبور کرنے والی چار عورتوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 10,700 روپئے ضبط کرلئے گئے ۔ ان عورتوں کی شناخت 39 سالہ لکشمی پرمیشور پاٹل، 46 سالہ رادھا وجئے کنپکولا ، 48 سالہ رض یہ عبدالکریم شیخ اور 35 سالہ للیتا بلیا نائک کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ جسم فروشی کی لعنت سے بچائی جانے والی لڑکیوں کی عمر 2 0 تا 25 سال کے درمیان ہے۔

TOPPOPULARRECENT