Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / تھانے میں 7 مساجد کو شہید کرنے کا منصوبہ

تھانے میں 7 مساجد کو شہید کرنے کا منصوبہ

127 مذہبی مقامات میں 6 بدھا وہار اور 3 گرجاگھر بھی شامل
تھانے ۔ 21 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) تھانے میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) نے غیرمجاز تعمیرات اور قبضوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی ہے، اور تقریباً 127 عبادت گاہوں کی نشاندہی کی جنہیں منہدم کردیا جائے گا۔ کارپوریشن نے کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں عبادت گاہوں کو دو زمروں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ’اے‘ زمرہ میں وہ مقامات ہیں جو غیرمجاز تعمیر کردہ ہیں لیکن باقاعدہ بنانے کی ضرورت ہے جبکہ ’بی ‘زمرہ میں ان غیرمجاز تعمیرات کو شامل کیا گیا ہے، جنہیں منہدم کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹی ایم سی نے 587 عبادت گاہوں کی نشاندہی کی جنہیں باقاعدہ بنایا جائے گا۔ آج ایک صحافتی بیان میں 127 مذہبی مقامات کی فہرست جاری کی گئی ہے جنہیں غیرمجاز قرار دیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن نے ان دو زمروں میں شامل مذہبی مقامات کے تعلق سے شہریوں سے تجاویز اور اعتراضات طلب کئے ہیں۔ اس فہرست میں 6 بدھا وہار، 3 چرچس اور 7 مساجد شامل ہیں۔ کارپوریشن نے کہا کہ کسی مقام پر مذہبی عبادت گاہ کی مقبولیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر ایک کے معاملے میں موصولہ تجاویز و اعتراضات کے بعد ہی فیصلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT