Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / تھریسامے کا پہلا بیرونی سرکاری دورہ، جرمنی اور فرانس روانگی

تھریسامے کا پہلا بیرونی سرکاری دورہ، جرمنی اور فرانس روانگی

لندن ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی نئی وزیراعظم تھریسامے نے آج اعلان کیا کہ وہ اپنے پہلے سرکاری دورہ پر جرمنی اور فرانس روانہ ہوں گی۔ یاد رہیکہ برطانیہ کی یوروپی یونین سے علحدگی کی تمام کاغذی کارروائیاں مکمل کی جارہی ہیں۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ ترجمان نے بتایا کہ تھریسامے جاریہ ہفتہ اپنے پہلے سرکاری بیرونی دورہ پر روانہ ہوں گی جس کے ذریعہ برطانیہ کا مذکورہ بالا دونوں ممالک کے ساتھ عالمی چیلنجس، دورخی تعلقات اور خصوصی طور پر برطانیہ کے یوروپی یونین سے اخراج کے بعد جرمنی اور برطانیہ کے باہمی تعلقات اور کام کرنے کا طریقہ کار کیا ہوگا، ان موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 59 سالہ مے چہارشنبہ کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کریں گی اور بعدازاں جمعرات کو صدر فرانس اولاند سے ایلیسی پیالیس میں ملاقات کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT