Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / تھوڑی شراب پی کر بھی ڈرائیونگ ممنوعہ سخت قانون بنانے بامبئے ہائی کورٹ کی ہدایت

تھوڑی شراب پی کر بھی ڈرائیونگ ممنوعہ سخت قانون بنانے بامبئے ہائی کورٹ کی ہدایت

ممبئی۔/7جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام )ملک بھر میں حالت نشہ میں گاڑی چلانے کے واقعات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بامبئے ہائی کورٹ نے آج مرکز اور حکومت مہاراشٹرا سے کہا کہ اس معاملہ میںصفر برداشت پالیسی وضع کی جائے اور حیرت کا اظہار کیا کہ آخر تھوڑی بہت شراب پی کر کسی کو گاڑی چلانے کی اجازت کیونکر دی جاسکتی ہے۔جسٹس ابھئے لوکا اور جسٹس گوتم پاٹلہ پر مشتمل بنچ نے سال 2002 ہٹ اینڈ رن کیس میں فلمی اداکار سلمان خاں سے مزید معاوضہ کی طلبی کیلئے متاثرین کی ایک عرضی پر سماعت کے دوران یہ تاثر پیش کیا اور کہا کہ ایسی کوئی معقول وجہ نظر نہیں آتی کہ کسی شخص کو تھوڑی بہت شراب پی کر گاڑی چلانے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ اس خصوص میں خطرات پر قابو پانے کے لئے متبادل راہیں تلاش کی جائیں اور بنچ کی یہ تجویز ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومت حالت نشہ میں گاڑی چلانے والوں سے نمٹنے کے لئے صفر برداشت پالیسی وضع کرے۔ ایک جرنلسٹ نکھل واگلے نے مفاد عامہ کی ایک درخواست عدالت میں پیش کی تھی جس میں مزید سخت قانون بنانے اور سلمان خان سے مزید معاوضہ طلب کیا گیا ہے۔ جبکہ فلمی اداکار کو گزشتہ ماہ بامبئے ہائی کورٹ نے گاڑی چلاتے ہوئے ٹکر مارنے کے الزام سے بردیا گیا تھ

TOPPOPULARRECENT