Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل کیلئے تعلیم ضروری

تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل کیلئے تعلیم ضروری

نرمل 8 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ تعلیم یافتہ نسل ہی تہذیب یافتہ معاشرہ کی تشکیل میں نمایاں کردار ادا کرسکتی ہے بالخصوص پیشہ تدریس سے وابستہ حضرات ملت و قوم کی بے لوث خدمت انجام دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جناب شیوا لنگیا آر ڈی او نرمل نے اپنے چیمبر میں تعلیمی نفسیاتب رائے ٹیٹ کتاب کی رسم اجراء تقریب سے کیا۔ آر ڈی او نرمل جناب شیوا لنگیا نے کتاب کی عمدہ کوالٹی، سرورق اور مواد مضمون کی سراہنا کی۔ انھوں نے کتاب کی اشاعت پر انصار احمد ساحل مؤلف کو مبارکباد پیش کی۔ موصوف نے گلوبل ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی نرمل کی شاندار کارکردگی پر اپنی مسرت و طمانیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں یکم مئی کو اساتذہ کا اہلیتی امتحان (ٹیٹ TET) منعقد ہونے والا ہے۔ چنانچہ اسی مقصد کے پیش نظر تعلیمی نفسیات برائے ٹیٹ کی اشاعت عمل میں لائی گئی ہے جو ڈی ایڈ، بی ایڈ اور لینگویج پنڈت کے امیدواروں کے لئے نہایت سودمند ثابت ہوگی۔ اس کتاب سے اردو میڈیم کے طلبہ کو پرچہ اول اور پرچہ دوم کی تیاری میں کافی مدد ملے گی۔ یہ کتاب ہدیٰ بُک ڈسٹری بیوٹرس پرانی حویلی حیدرآباد، نیشنل بُک ڈپو نظام آباد، شالیمار بُک ڈپو عادل آباد، الفا لسی چار باؤلی ورنگل، ابو پان اسٹور محبوب نگر، حامد اسٹیشنری نرمل سے حاصل کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات کے لئے مؤلف انصار احمد ساحل سے 7396795236 پر ربط کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT