Sunday , April 23 2017
Home / پاکستان / تہمینہ جنجوعہ پاکستان کی پہلی معتمدخارجہ

تہمینہ جنجوعہ پاکستان کی پہلی معتمدخارجہ

اسلام آباد، 14فروری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کے طور پر فرائض انجام دینے والی تہمینہ جنجوعہ کو پاکستان کی پہلی معتمد خارجہ مقرر کیا گیا ہے ۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے تہمینہ جنجوعہ کو سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا ہے جو اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق تہمینہ جنجوعہ مارچ 2017 کے پہلے ہفتے سے بطور معتمد خارجہ اپنے ذمہ داریاں سنبھال لیں گی۔ وہ انتہائی قابل سفارتکار ہیں اور انہیں اس شعبے میں 32 سالہ تجربہ حاصل ہے ۔ تہمینہ جنجوعہ 2011 میں وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں ادا کرچکی ہیں جبکہ انہیں دو طرفہ اور کثیر الفریقی معاملات میں بہتر طریقے سے کام کرنے کا بھی وسیع تجربہ حاصل ہے ۔دسمبر 2011 سے اکتوبر 2015 کے دوران تہمینہ جنجوعہ اٹلی میں پاکستانی سفیر بھی تعینات رہ چکی ہیں جبکہ وہ اکتوبر 2015 سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ہیں۔وہ موجودہ سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری کی جگہ یہ عہدہ سنبھالیں گی جو دسمبر 2013 سے اس عہدے پر فائز ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT