Friday , October 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تہنیتی تقریب کا انعقاد

تہنیتی تقریب کا انعقاد

محبوب نگر ۔ 7 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن شاخ محبوب نگر کے زیراہتمام ، ڈاکٹر سید فرید الدین کو مولانا آزاد یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کئے جانے کے ضمن میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت محمود الحسن صدر ضلع اسوسی ایشن نے کی ۔ جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب معراج اللہ خاں ڈپٹی ڈی ای او ڈاکٹر بشیرالدین پرنسپل المدینہ کالج ، مولانا عبدالجواد شریک تھے ۔ معراج اللہ خاں نے کہا کہ ٹیچر بھی طالب علم کی طرح ہمیشہ علم کا طلبگار ہوتا ہے ۔ موصوف نے ڈاکٹریٹ حاصل کرتے ہوئے طلباء کیلئے ایک مثال قائم کی ۔ اس موقع پر اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی جنہوں نے سید فرید الدین کو دلی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر محمد جہانگیر لکچررہ طاہر جعفر مدرس ، حبیب عبدالرحمن ، عبدالنعیم ، وحید فیروز ، اختر علی ، کلیم الدین و دیگر نے تہنیت پیش کی ۔ جنرل سکریٹری آئیٹا اطہر محی الدین نے کارروائی چلائی ۔ محمد اسمعیل نے شکریہ ادا کیا ۔

TOPPOPULARRECENT