Friday , April 28 2017
Home / شہر کی خبریں / تہنیتی جلسہ و غیر طرحی مشاعرہ

تہنیتی جلسہ و غیر طرحی مشاعرہ

حیدرآباد ۔ 10۔ مارچ : ( راست ) : فرزندان ادب اردو ڈاکٹر سلیم عابدی اور ڈاکٹر نادر المسدوسی کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر اردو شعر و ادب سوسائٹی جانب سے ایک تہنیتی تقریب 11 مارچ کو بعد نماز مغرب اردو گھر مغل پورہ میں بصدارت جناب محمد عثمان شہید ایڈوکیٹ صدر آل انڈیا مسلم فرنٹ منعقد ہوگی ۔ تقریب کے بعد غیر طرحی مشاعرہ بھی منعقد کیا جائے گا ۔ تقریب میں مہمانان خصوصی ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، مولانا حبیب عبدالرحمن الحامد اور جناب عثمان بن محمد الہاجری ہوں گے  ۔ جناب غلام محمد جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم فرنٹ نے ادب نوازوں سے کثیر تعداد میں شرکت کی خواہش کی ہے ۔۔
تلنگانہ ریزیڈنشیل اسکولس ٹیچرس گائیڈنس لکچر
حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : پانچ ریزیڈنشیل اسکولس میں ٹیچرس کے تقررات کے لیے پبلک سرویس کمیشن دو مرحلوں میں امتحان لینے والا ہے ۔ اس کے لیے گائیڈنس لکچر اتوار 12 مارچ 11 بجے صبح دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر مسٹر خواجہ علی کا لکچر اور ماڈل ٹسٹ ہوگا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT