Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / تہوار کا سیزن ، شکر مہنگی ہوگئی

تہوار کا سیزن ، شکر مہنگی ہوگئی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : کھلے بازار میں شکر کی قیمت بڑھ گئی ہے ۔ گذشتہ ایک سال میں شکر کے دام میں فی کلو گرام دس روپئے کا اضافہ ہوا ہے ۔ اس عرصہ میں شکر فی کلو 27 روپئے کی قیمت پر فروخت ہوئی جاریہ تہوار سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شکر اب 45 روپئے فی کلو گرام کے حساب سے بعض مقامات پر فروخت کررہے ہیں ۔ شکر کی قیمت میں اضافہ کے ساتھ میٹھائیوں کے دام بھی بڑھنے لگے ہیں ۔ شکر کی قیمت میں اضافہ سارے ملک میں گنے کی کاشت میں کمی کا نتیجہ ہے ۔ مرکزی وزارت زراعت کے اعداد و شمار کے مطابق گنے کی فصل کا رقبہ 50 لاکھ ہیکٹرس سے گھٹ کر 45 لاکھ ہیکٹرس رہ گیا ۔ گنے کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے اس کے دام بڑھ گئے ۔ گذشتہ ایک سال کے دوران شکر کی قیمت میں تیس تا 35 فیصد اضافہ ہوا ۔ ریٹیل بیوپاریوں نے مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے صورتحال کو مزید سنگین بنادیا ۔ مہنگائی کی وجہ سے اوسط طبقہ کا بجٹ بری طرح متاثر ہوا ہے اور غریب طبقات کی زندگی تو مہنگائی کی وجہ سے اجیرن ہوگئی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شکر کی قلت کی وجہ سے مستقبل میں مارکٹ میں شکر کی قیمت میں مزید اضافہ کا اندیشہ ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT