Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / تہہ خانے میں نئے ایرانی میزائیل کی جھلکیاں

تہہ خانے میں نئے ایرانی میزائیل کی جھلکیاں

تہران ۔ 5 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران نے آج ایک تہہ خانے میں موجود اُس کے جدید ترین بین الابراعظمی میزائیل کی جھلکیاں شائع کیں ۔ صرف ایک ہفتہ قبل امریکہ نے نئے تحدیدات کی ایران کو دھمکیاں دی ہیں۔ سرکاری ٹی وی پر ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاری جانی اور پاسداران انقلاب کے عہدیداروں کو عماد میزائیل کا معائنہ کرتے ہوئے دکھایا ہے جس کا دائرہ کار 1700 کیلومیٹر ہے اور اسی کے سلسلے میں ایران کا میزائیل پروگرام نزاعی بن گیا ہے ۔ امریکہ نے تازہ تحدیدات عائد کرنے پر غور کے بعد فیصلہ منسوخ کردیا تھا ۔ اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی نے کہا تھاکہ ایران نیوکلیئر وار ہیڈ کی قابلیت والا میزیائل تیار کررہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT