Friday , August 18 2017
Home / دنیا / تیانجن حادثہ پر چین کے سینئر عہدیدار کی برطرفی

تیانجن حادثہ پر چین کے سینئر عہدیدار کی برطرفی

بیجنگ 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے تیانجن بندرگاہ پر بدترین صنعتی حادثہ جس میں 173 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ایک سینئر آفیسر کو اپنی خدمات انجام دینے میں کوتاہی کا مرتکب پانے پر معطل کردیا ہے اور توقع ہے کہ اس کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ آتشزدگی کے اس بدترین واقعہ کو رونما ہوئے تین ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سرکاری ملکیت تیانجن پورٹ (گروپ) کمپنی لمیٹیڈ کے صدر ژینگ قنگ یو کو تیانجن انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ شپنگ سنٹر کے عہدہ سے برخاست کردیا گیا ہے۔ سرکاری ژینہوا خبررساں ایجنسی کے مطابق ژینگ اور اس کے معاون لیفٹننٹ ہانگ فنگ جو کمپنی کے سیفٹی سوپر ویژن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ تھے، کو ڈیوٹی سے غفلت برتنے کی پاداش میں فوجداری مقدمہ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

TOPPOPULARRECENT