Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / تیاگی سے ای ڈی کی پھر پوچھ تاچھ

تیاگی سے ای ڈی کی پھر پوچھ تاچھ

نئی دہلی ، 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق سربراہ فضائیہ ایس پی تیاگی سے آج ای ڈی کی جانب سے دوسرے روز تقریباً آٹھ گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی، جس کا تعلق 3,600 کروڑ روپئے والی آگسٹا ویسٹ لینڈ چاپر معاملت سے ہے۔ تحقیقات کاروں کا ادعا ہے کہ تیاگی نے اس کیس میں کوئی بھی مبینہ دلال کے ساتھ کسی بھی رابطے کی تردید کردی ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ تیاگی سے طویل پوچھ تاچھ ہوئی جبکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ والوں نے کل بھی اسی طرح کا سیشن منعقد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT