Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / تیراکی کے دوران دو نوجوان غرقاب

تیراکی کے دوران دو نوجوان غرقاب

حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (سیاست نیوز) تیراکی کیلئے ایک کنٹہ میں غوطہ لگانے والے دو نوجوان فوت ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ جگت گری گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں اس وقت پیش آیا جب قیصر نگر جگت گری گٹہ کے ساکن 4 نوجوانوں نے مقامی پانی کے کنٹہ میں غوطہ لگایا اور تیراکی سے عدم واقف 18 سالہ محمد اسلم اور 21 سالہ عبدالرحیم غرقاب ہوگئے ۔ جگت گری گٹہ پولیس نے مقامی عوام کی مدد سے مذکورہ نوجوانوں کی نعشوں کو باہر نکالا اور بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ گاندھی کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ جگت گری گٹہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT