Tuesday , June 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / تیراکی کے دوران طالب علم غرقاب

تیراکی کے دوران طالب علم غرقاب

نظام آباد۔ 15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر نظام آباد کے دھرم پوری ہلز میں واقع بی ایڈ کالج کے متصل زوپارک کے قریب پہاڑی علاقہ میں جے سی بی کے ذریعہ کھودے گئے گڑھوں میں پانی جمع ہونے پراس علاقہ میں قیام پذیر طالب علم نہانے کی غرض سے اس گڑھے میں اترے اور تیراکی سے عدم واقفیت کی وجہ سے ایک طالب علم غرقاب ہوگیا۔ تفصیلات کے بموجب دھرم پوری ہلز کے علاقہ میں مورم مٹی کے تسکروں سے مٹی نکال کر گڑھے کردئیے تھے اس سال بھاری بارش کی وجہ سے ان گڑھوں میں وافر مقدار میں پانی جمع ہوگیا جسے دیکھ کر تفریح کیلئے جانے والے بچوں نے تیراکی کا اڈہ بنالیا تھا۔ آج چلڈرنس ڈے کی تعطیل ہونے پر اسلام پورہ کھوجہ کالونی کے ایک 15سالہ محمد عبدالعزیز عرف شیخ ارباز ولدمحمد فیروز پیشہ آٹو ڈرائیور ا پنے ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کرنے کیلئے گئے ہوئے تھے پانی میں داخل ہوکر تیراکی کرنے کی کوشش کی تیراکی سے عدم واقفیت کی بناء شیخ عبدالعزیز پانی میں غرقاب ہوگئے اور اس کے ساتھی یہاں سے راہ فرار اختیار کرلی اور اس علاقہ میں مقیم افراد کو اس بات کی اطلاع پولیس کو دی اور غرقاب عبدالعزیز کو باہر نکالا۔ ایس ایچ او وینکٹیشورلو، سب انسپکٹر VIٹائون لکشمیا نے مقام حادثہ پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور نعش کو بعد پنچنامہ پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا اور اس کیس کو درج کرکے پولیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کررہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT