Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / تیراکی کے دوران غرقاب دو کمسن بھائیوں کی نعشیں برآمد

تیراکی کے دوران غرقاب دو کمسن بھائیوں کی نعشیں برآمد

حیدرآباد /20 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) جواہر نگر پولیس نے دو کمسن بھائیوں کی نعشوں کو تالاب سے برآمد کرلیا ہے جو کل تیراکی کے دوران غرقاب ہوگئے تھے ۔ پولیس کے مطابق 13 سالہ کمسن پرشانت اور اس کا بھائی 15 سالہ پراوین جو طالب علم تھا ۔ چچا نہرو نگر علاقہ کے ساکن مرلی نامی شخص بیٹے تھے دسہرہ تہوار کی چھٹیوں میں یہ لڑکے اپنے رشتہ دار کے یہاں آئے ہوئے تھے اور تیراکی کیلئے چناپور تالاب گئے تھے ۔ تیراکی سے ناواقف یہ دو بھائی تالاب میں غرقاب ہوگئے ۔ پولیس نے تالاب سے نعشیںکو برآمد کرلیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT