Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

شمس آباد /16 نومبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع کوتوال گوڑہ میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد توفیق 16 سالہ ساکن سلیمان نگر چنتل میٹ راجندر نگر کل صبح اپنے دو دوستوں اعجاز اور معراج کے ہمراہ تیراکی کی غرض سے کوتوال گوڑہ میں واقع مانسا ہلز کے قریب تیراکی کیلئے آیا۔ محمد توفیق تیراکی سے ناواقف تھا ۔ تیراکی کی کوشش میں وہ غرقاب ہوگیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے آج محمد توفیق کی نعش کو پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT