تیراکی کے دوران نوجوان غرقاب

   

حیدآباد ۔ /21 مارچ (سیاست نیوز) پہاڑی شریف جل پلی علاقے میں پیش آئے واقعہ میں جھیل میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہیکہ مصری گنج سے تعلق رکھنے والے انس انصاری ، شیخ رحمن ، محمد شعیب ، محمد ساحل اور اسماعیل جل پلی جھیل میں تیراکی کیلئے گئے تھے جہاں اسماعیل غرقاب ہوگیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے بتایا کہ نوجوان کے غرقاب ہونے کی اطلاع پر پولیس کی خصوصی ٹیموں نے جل پلی جھیل پہونچکر کر اس کی نعش کو باہر نکالنے کی کوشش کی ۔ رات ہونے کی وجہ سے نعش کا پتہ لگانے میں دشواریاں پیش آرہی تھیں ۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو جمعہ کی شب باہر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں ضلع میڑچل کے میڈی پلی پولیس اسٹیشن حدود میں سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران 16 سالہ بھاگوان بائی جس کا تعلق راجستھان سے ہے غرقاب ہوگیا ۔ پولیس نے اس کی نعش کو باہر نکال کر گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔