تیراکی کے دوران نوجوان کی موت

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تیراکی کے دوران پیش آئے واقعہ میں ایک نوجوان غرقاب ہوگیا ۔ بہادر پورہ پولیس کے مطابق 19 سالہ صالح بن امیر جو حسن نگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ کل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میر عالم تالاب گیا تھا اور تیراکی کے دوران غرقاب ہوگیا ۔ آج اس نوجوان کی نعش کو پانی سے برآمد کرلیا گیا ہے ۔ پولیس بہادر پورہ نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔