Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / تیراکی کے دوران 2 نوجوان غرقاب

تیراکی کے دوران 2 نوجوان غرقاب

حیدرآباد۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) شہر میں دو مختلف واقعات میں تیراکی کے دوران دو نوجوان غرقاب ہوگئے۔ پہلے واقعہ میں چندا نگر کا ساکن وی وینکٹ پرساد، اپنے دو دوست سائی کمار اور اُدئے کے ہمراہ نلہ گنٹلہ تالاب میں تیراکی کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر غرقاب ہوگیا۔ پولیس نے نعش کو آج نکالا۔ اسی قسم کے ایک اور واقعہ میں چندرائن گٹہ سعادات نگر بنڈلہ گوڑہ کے تالاب میں تیراکی کے دوران ایک نوجوان غرقاب ہوگیا۔ چندرائن گٹہ پولیس کے بموجب 16 سالہ سید ماجد کبیر ولد سید محسن کبیر نواب صاحب کنٹہ تالاب میں تیراکی کیلئے جارہا تھا کہ اتفاقی طور پر غرقاب ہوگیا۔ پولیس چندرائن گٹہ نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT