Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / تیراک وشنو نے جیتا گولڈ میڈل

تیراک وشنو نے جیتا گولڈ میڈل

منگلور ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمال مشرق تیراکی کلب کے سرکردہ تیراک وشنو ہیج نے جنوبی ایشیائی اکوئٹک چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 میٹر بریسٹ اسٹروک مقابلے میں ملک کیلئے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے ۔ اس چمپئن شپ میں جنوبی ایشیائی ممالک (سارک) کے سرفہرست تیراک حصہ لے رہے ہیں۔ وشنو نے 29.31 سکنڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا۔ انڈیا کے ہی جے سندیپ سنگھ نے 29.60 سکنڈ کے ساتھ سلور جبکہ سری لنکا کے کرن جے سنگھے نے سلور میڈل جیتا۔ وشنو نے گزشتہ ماہ رانچی میں ہوئی 70ویں گلنمارک نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت کر جنوبی ایشیائی اکوئٹک چمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس کے علاوہ ویشنو انڈیا کے 10 نوجوان تیراکوں میں سے شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT