Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / تیزابی حملہ میں زخمی خاتون ماسکو روانہ

تیزابی حملہ میں زخمی خاتون ماسکو روانہ

نئی دہلی ۔ 16 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایک 23 سالہ روسی خاتون جس پر تیزابی حملہ کیے جانے کے بعد واراناسی میں زیر علاج تھی حکومت ہند کی جانب سے تمام طبی مصارف ادا کئے جانے کے تیقن پر آج ماسکو کے لیے روانہ ہوگئی ۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے بتایا کہ ماسکو میں ہمارے سفیر نے متاثرہ خاتون کی والدہ سے ملاقات کی ہے اور یہ یقین دیا کہ روس میں علاج کروانے پر حکومت ہند میڈیکل بلز ادا کرے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ چیف منسٹر اترپردیش نے بھی 5 لاکھ امداد کا اعلان کیا ۔ واراناسی کے علاقہ نندنگر میں 13 نومبر کو ایک مقامی نوجوان کے تیزابی حملہ میں یہ روسی خاتون 46 فیصد جھلس گئی تھی ۔ جسے دہلی کے صفدر جنگ ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT