Saturday , July 29 2017
Home / ہندوستان / تیزاب کے حملے میںزندہ بچ جانے والوں کو 7 لاکھ معاوضہ

تیزاب کے حملے میںزندہ بچ جانے والوں کو 7 لاکھ معاوضہ

نئی دہلی ۔20 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی حکومت نے آج دہلی ہائیکورٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اُس نے تیزاب کے حملے سے متاثرین کامعاوضہ 3 لاکھ سے بڑھاکر 7 لاکھ روپئے کردیا ہے ۔ جسٹس سنجیو سچدیوا کے اجلاس پر حکومت دہلی نے یہ بیان دیا جبکہ کئی خواتین نے جو تیزاب کے حملوں کاشکار ہوئی تھیں ، ایسے معاملات میں دیئے جانے والے معاوضہ کے بارے میں درخواستیں پیش کی تھیں۔ دہلی حکومت کے مشیر قانونی ارون پنور نے عدالت سے کہاکہ تمام اسپتالوں کو بشمول مرکزی حکومت زیرانتظام اسپتالوں کو ایسے متاثرین کی مفت علاج کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT