Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / تیز رفتاری ، اسپیڈ گورنرس کی عدم تنصیب سڑک حادثات کی اصل وجہ

تیز رفتاری ، اسپیڈ گورنرس کی عدم تنصیب سڑک حادثات کی اصل وجہ

ممبر نیشنل روڈ سیفٹی کونسل ، ڈاکٹر کمل سوئی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : ریاست تلنگانہ میں ہونے والے سڑک حادثات اور ان میں ہونے والی اموات کی اصل وجوہات گاڑیوں کو حد سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ چلانا اور فٹ منٹ آف اسپیڈ گورنرس کی اسکیم پر عمل درآمد نہ ہونا اور غیر معیاری مینو فکچررس ہیں ۔ یہ بات آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر کمل سوئی ، ممبر نیشنل روڈ سیفٹی کونسل ، وزارت روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز حکومت ہند نے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ حکومت ہند نے جنوری 2017 سے ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے فٹ منٹ آف اسپیڈ گورنر کو لازمی بنایا ہے اور کئی ریاستوں میں اس پر عمل کیا گیا ہے لیکن ریاست تلنگانہ میں اس پر ہنوز عمل درآمد کیا جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوتاہی کی جارہی ہے اور ایجنٹس اور موٹر وہیکل انسپکٹرس اسپیڈ گورنرس کے انسٹالیشن کے بغیر ہی کمرشیل گاڑیوں کو فٹ نیس ، سرٹیفیکٹس جاری کررہے ہیں ایسا اس لیے ہورہا ہے کیوں کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی ہدایات نہیں ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT