Monday , July 24 2017
Home / جرائم و حادثات / تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف پولیس کی مہم

تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف پولیس کی مہم

حیدرآباد 24مئی (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں حالیہ چند دنوں کے دوران سڑک حادثات میں اضافہ کے پیش نظر ان حادثات کی روک تھام کے لئے پولیس سرگرم ہوگئی ہے ۔رات دیر گئے تیز رفتاری اورلاپرواہی سے گاڑیاں چلانے والے افراد کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے ۔یہ خصوصی مہم جوبلی ہلز اور بنجاراہلز علاقوں میں چلائی گئی ۔پولیس نے لاپرواہی سے گاڑیاں چلانے پر 12گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔پولیس نے واضح کیا کہ تیز رفتاری اور لاپرواہی سے گاڑیوں کو چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔اس کا اعادہ کرنے پر لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔
بنجارہ ہلز میں ایک شخص کی مشتبہ موت
حیدرآباد /24 مئی ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 35 سالہ شیوا کی نعش کو کمرے سے برآمد کرلیا جو ایک ہوٹل میں ملازمت کرتا تھا ۔ تاہم پولیس کو فوری طور پر شیوا کی موت کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شیوا کریم نگر علاقہ کا متوطن تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT