Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / تیز رفتار بس الٹ جانے سے 5 مسافرین ہلاک

تیز رفتار بس الٹ جانے سے 5 مسافرین ہلاک

پٹنہ ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : ضلع پٹنہ میں رتباغ گاؤں کے قریب آج ایک تیز رفتار منی بس کے الٹ جانے سے آگ بھڑک اٹھی ۔ جس کے باعث 5 مسافرین ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے ۔ رورل پولیس سپرنٹنڈنٹ للن موہن پرساد نے بتایا کہ تیز رفتار منی بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گئی ۔ دیہاتیوں نے دیکھا کہ حادثہ کا شکار بس میں سے آگ کے شعلے بھڑک رہے ہیں ۔ جس کے نتیجہ برہا ۔ بہار شریف روڈ پر ٹریفک جام ہوگئی ۔ پولیس اور فائر بریگیڈ نے وہاں پہنچ کر بس میں پھنسے ہوئے مسافرین کو باہر نکالا اور ٹریفک کو بحال کردیا گیا ۔
استنبول میں دہشت گردانہ حملہ پر حکومت ہندکااظہار مذمت
نئی دہلی ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ہندوستان نے آج استنبول میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ہے جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور کہا کہ ہندوستان ، دہشت گردی کی تمام اشکال کے خلاف ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت ہند، استنبول میں کل ہوئے خود کش حملہ کی مذمت کرتی ہے اور حکومت ترکی اور عوام سے یگانگت کا اظہار کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ترکی کے شہر استنبول میں ایک خود کش بم حملہ میں 8 جرمن سیاح ہلاک ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT