Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تیز رفتار دیہی ترقی کیلئے عہدیداروں کو چندرابابو کی ہدایت

تیز رفتار دیہی ترقی کیلئے عہدیداروں کو چندرابابو کی ہدایت

حیدرآباد 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے دیہی علاقوں میں فلاحی اسکیمات پر مؤثر عمل آوری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ دیہاتوں میں تیز رفتار ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ نائیڈو نے مختلف صدور محکمہ جات اور دیہی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ آج ایک ٹیلی کانفرنس میں حصہ لیا۔ انھوں نے چیف سکریٹری آئی وائی آر کرشنا راؤ کو یہ ہدایت بھی کی کہ فینانس، پنچایت راج اور دیہی ترقیات کا ایک رابطہ اجلاس طلب کیا جائے۔

TOPPOPULARRECENT